ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا) بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کو رکوانے کے لئے متحرک ہونا ہونا ہوگا۔ کشمیری مسلمان ہمارے بھائی ہیں اور ہم اپنی آخری سانس تک اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،دنیا منہ موڑ سکتی ہے لیکن پاکستانی عوام کشمیر سے کبھی منہ نہیں موڑے گے ، چئیرمین ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن واہ کینٹ سیف الرحمان خان کی میڈیا سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کی توجہ بھارت کے جبرواستبداد میں گھرے لاکھوں کشمیریوں کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں جنہیں توہین و تشدد کا سامنا ہے اور جن کے تمام بنیادی انسانی حقوق سلب کرکے ہر قسم کی آزادیوں سے محروم کیا جاچکا ہے۔ یہاں تک کہ قابض بھارتی افواج ان سے عید الاضحیٰ سمیت دیگر مذہبی شعائر کے اہتمام کا حق بھی چھین چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جب دنیا مذہبی عقائد کی بناء پر تشدد کا نشانہ بننے والوں سے اظہار یکجہتی کرنے جارہی ہے۔ سیف الرحمان خان نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اس کا راستہ روکنے کیلئے بھی متحرک ہونا ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے اذیت کا شکا ر ہیں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہو نا چاہیے۔
Tags:
اہم خبریں