واشنگٹن (وائس آف ٹیکسلا) دنیا میں نجومیوں کی جانب سے کچھ ایسی حیران کن پیش گوئیاں کی جاتی ہیں، جو بعد میں جاکر سچ ثابت ہوجاتی ہیں۔ کچھ نجومی تو ایسے بھی ہیں جن کی ہر پیشگوئی سچ ثابت ہوتی ہے، اور وہ لوگوں کو حیران کر جاتے ہیں، ایسے میں شخصیات اور خاص طور پر ممالک کے بارے میں اہم پیشگوئیاں کی جاتی ہیں، لیکن کچھ نجومی ایسے ہیں جو دنیا کے خاتمے کی بھی پیش گوئی کرچکے ہیں۔
جی ہاں! مشہور امریکی نجومی جین ڈکسن نے پیشگوئی کی تھی کہ 2020میں دنیا کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ان کی اس پیشگوئی نے کئی لوگوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے کہ شاید واقعی دنیا اگلے سال یعنی 2020 میں ختم ہوجائے گی۔خیال رہے کہ 1997 میں 97سال کی عمر پا کر ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر جانے والی جین ڈکسن نے پیش گوئی کر رکھی ہے کہ ’ارمجدون کا معرکہ 2020ءمیں برپا ہو گا۔
‘ ارمجدون کی جنگ کو دنیا کی آخری جنگ اور خیرو شر کے درمیان معرکہ بھی کہا جاتا ہے، جس کے بعد قیامت برپا ہو جائے گی۔ اس نے یہ پیش گوئی اپنی 1971 میں شائع ہونے والی کتاب میں کی جس میں وہ لکھتی ہیں کہ ”ارمجدون 2020 میں ہو گا جب جھوٹا نبی، شیطان اور دجال آئیں گے اور ان سے لڑنے والے جنگجو کا ظہور ہو گا۔“ دوسری جانب جین ڈکسن نے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سمیت کئی ایسی پیش گوئیاں کیں جوپوری ہوئیں اور ان پیش گوئیوں کی وجہ سے جین ڈکسن کو عالمی شہرت حاصل ہوئی۔ اس نے دنیا کے خاتمے کے متعلق بھی ایک پیش گوئی کر رکھی ہے۔